اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ۔(۲)(سورۃ الفاتحۃ)
ترجمہ
تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔(۲)(آسان ترجمۃ القران)
یعنی: اگر آپ کسی عمارت کی تعریف کریں تو در حقیقت وہ اس کے بنانے والے کی تعریف ہوتی ہے، لہذا اس کائنات میں جس کسی چیز کی تعریف کی جائے وہ بالآخر اللہ تعالیٰ ہی کی تعریف ہے ؛ کیونکہ وہ چیز اسی کی بنائی ہوئی ہے، تمام جہانوں کا پروردگار کہہ کر اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے، انسانوں کا جہان ہو یا جانوروں کا، سب کی تخلیق اور پرورش اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور ان جہانوں میں جو کوئی چیز قابل تعریف ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور شان ربوبیت کی وجہ سے ہے۔(آسان ترجمۃ القران)