تقاریر و بیانات

منتخب خطبات جمعہ و عیدین
منتخب خطبات جمعہ و عیدین
جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائےگی
جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائےگی
ترکِ قراءت خلف الامام
ترکِ قراءت خلف الامام
صحابہؓ کی شان عظمت وفنائیت
صحابہؓ کی شان عظمت وفنائیت
عظمت صحابہ
عظمت صحابہ
وقت کا پیغام
وقت کا پیغام
جدید طبی مسائل
جدید طبی مسائل
بینک سے جاری ہونے والے کارڈ کے شرعی احکام
بینک سے جاری ہونے والے کارڈ کے شرعی احکام
لطائف تھانوی
لطائف تھانوی
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats