https://islamictube.in/new_site/public/images/news_images/7002_2026-10-29_islamictube.jpg

1 نومبر سے دودھ 8 روپے فی لیٹر مہنگا، کابینہ نے دی منظوری

کرناٹک حکومت نے 'نندنی دودھ' (Nandini Milk) کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتیں 1 نومبر سے لاگو ہوں گی۔ بڑھی ہوئی رقم میں سے 7 روپے براہِ راست دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کو ملیں گے، جبکہ 1 روپیہ ڈائری کوآپریٹو سوسائٹیوں (Milk Cooperatives) کو دیا جائے گا۔

46 روپے والا دودھ اب 54 روپے میں:

نندنی کا عام ٹونڈ دودھ، جو فی الحال 46 روپے فی لیٹر ملتا ہے، اب بڑھ کر 54 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ اس سے عام لوگوں کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

کسانوں کو ملے گی معاشی راحت:

ریاستی وزیر کرشنا بائرے گوڑا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا بنیادی مقصد پیداواری لاگت سے پریشان کسانوں کو مالی راحت پہنچانا ہے۔ کسان اور ڈائری سوسائٹیاں طویل عرصے سے مظاہرے کر کے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

بس کرایہ بڑھانے کا فیصلہ فی الحال ملتوی:

کابینہ کے اجلاس میں ترانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے بس کرایوں میں اضافے کی تجویز پر بھی بحث ہوئی، تاہم حکومت نے فی الحال بس کرایوں میں کوئی بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔