♦️♦️ *امامِ مالکؒ کی بیٹی کا علمی ذوق* ♦️♦️ امام مالك رحمة الّٰله کے بارے میں آتا ہے کہ جب وہ درس دیا کرتے تھے اور لوگ ان کے سامنے مسجد نبوی میں بیٹھ کر حدیث شریف سُنا، پڑھا کرتے تھے ، وہاں ایک جگہ پردہ لگا ہوا ہوتا تھا اور اس کے پیچھے آپ کی بیٹی بیٹھی ہوتی تھی ۔ وہ حدیث شریف کی طالبہ تھی ۔ کبھی کبھی کوئی شخص قرأت کرتے ہوئے اگر کہیں غلطی کر جاتا تو ان کی بیٹی پردے کے پیچھے سے لکڑی پر لکڑی مار کر آواز پیدا کرتی ۔ جب لکڑی کی آواز آتی تو امام مالك رحمة اللّٰه تعالى فوراٗ سمجھ لیتے کہ پڑھنے والے نے کہیں غلطی کی ہے ۔ چنانچہ ان کی بیٹی وقت کے بڑے بڑے علماء کی غلطیوں کو بھی درست کردیا کرتی تھی ۔ اللّٰه رب العزت نے اسکو اتنا علمی مقام عطا کیا تھا!! اس دور میں عورتوں کو شوق ہوا کرتا تھا ۔ وہ قرآن عزیز کی بھی عالمہ ہوتی تھیں اور حدیث مبارکہ کی بھی عالمہ ہوتی تھیں ۔ ان کی زندگی قرآن کریم کی خدمت میں گزرا کرتی تھی ۔ ان کی شروع سے اٹھان ہی ایسی بنائی جاتی تھی ۔۔۔!! 🎤 حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم۔۔!! ✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں۔👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va5sIvuBKfi0pDP0py1H