ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔ چڑی نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔ چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناؤا شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔ جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیاچڑی فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ھو گئی۔ شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔ چڑی نے کہا کہ اسکو بول دیا جاۓ کہ!! اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔ شرافت کا لبادہ اتار دے۔ *سبق* کسی کی ظاہری حالت اور لباس سے اس کی اصلیت کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ ظاہری شرافت یا معزز لباس دھوکہ دے سکتا ہے، اور انسان کے باطن یا نیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ لہذا، انسانوں کو ان کے اعمال، کردار، اور نیت کے مطابق پرکھنا چاہیے، نہ کہ ان کی ظاہری حالت یا لباس سے۔ دھوکہ اور فریب سے بچنے کے لیے محتاط رہنا ضروری ہے۔



