ہمارے بچپن کی وہ افواہیں ، جو آج بھی ہمیںں یاد آتی ہیں ۔😉😉 تو پھر چلیں ، مل کر وہ افواہیں ، وہ یادیں تازہ کرتے ہیں ۔ جیسے کہ: پینسل کے کچرے کو دراز میں رکھنے سے تتلی بن جاتی ہے ۔ 😂😂 تربوز (یا کسی پھل ) کا بیج کھا لیا تو پیٹ میں درخت اگ آئے گا۔😂😂 سبزیوں کے اتنے فوائد گنوائے جاتے تھے جو خود سبزیوں کو بھی پتہ نہیں ہونگے😂😂) چاند پر بڑھیا چرخا چلا رہی ہے ۔😁😁 چاندنی رات میں پریاں آئیں گی ۔😂😂 چارپاٸی پر چپل سمیت بیٹھ جانے سے سانپ آجاتا ہے ۔😂😂 ٹوٹا ہوا دانت گھر کی چھت پر پھینک کر یہ کہنے سے کہ: "چڑیا چڑیا پرانا دانت لے جا اور نیا دے جا" نیا دانت مل جاتا ہے ۔ 😁😁 ٹیچر کی کرسی پر بیٹھو گے تو فیل ہو جاو گے😂😂😜 پتیلی میں کھانا کھانے سے شادی میں بارش ہوتی ہے ۔😂😂 قینچی کو خالی چلانے سے گھر میں لڑاٸی ہوتی ہے ۔😂😂 آلتو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ، بولنے سے ٹیچر نہیں ماریں گی😂😂 نمک گرتے ہی پانی بہاؤ ورنہ قیامت کے دن پلکوں سے اٹھانا پڑے گا ۔😂😂 مغرب سے پہلے اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ کیونکہ مغرب کے بعد سر کٹا نکلتا ہے اوروہ بچوں کو مار دیتا ہے ۔😂😂 پنسل کے کچرے کو دودھ میں پکانے سے ریزر بنتی ہے ۔😂😂 ہمارا اسکول قبرستان پر بنا ہوا ہے ۔😂 ’’جُھوٹ بولو گے، تو زُبان کالی ہوجائے گی ۔ 😂😂 حالانکہ بظاہر یہ بھی ایک جھوٹ تھا 😂😂 مچھلی کھانے کے بعد پانی مت پینا ورنہ وہ پیٹ میں تیرے گی ۔😂😂 کوئی آپ کے اوپر سے پھلانگے تو آپ کا قد چھوٹا رہ جائے گا 😂😂