*اردو کے حروف تہجّی کی دو اقسام ہیں:* نمبر: ١ *نقطہ والے جیسے* ش چ ج ظ ض ق غ ث ت ب وغیرہ۔ نمبر: ٢ *بلا نقطہ کے جیسے* ح ع ط س ر ص و ک ل م د وغیرہ۔ *بغیر نقطہ والے حروف قوی اور طاقتور مانے جاتے ہیں اور نقطہ والے کمزور و ضعیف مانے جاتے ہیں۔* *اب آپ غور کریں کہ:* سسرال سسر ساس سالا سالی *کسی میں بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ تمام رشتے بہت مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔* *داماد* کے کسی حرف پر بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ بھی شادی کے بعد بہت قوی ہو جاتا ہے۔ آپ *داماد* اور *ساس* کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ انہیں جدھر سے بھی پڑھیں گے *داماد* اور *ساس* ہی رہیں گے! یعنی دونوں کاسیدھا تو سیدھا ہے ہی مگر دونوں کا الٹا بھی سیدھا ہوتا ہے! 😂 *اس لیئے ان ارکانِ خمسہ کا خیال رکھیں!*



