السلام علیکم اسلامی تاریخ قسط نمبر 9 حضرت ادریس علیہ السلام حضرت ادریس علیہ السلام مشہور نبی ہیں ، وہ حضرت آدم علیہ السلام کی وفات سے تقریباً سو سال بعد اور حضرت نوح علیہ السلام سے ایک ہزار سال پہلے شہر بابل میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے حضرت شیث علیہ السلام سے علم حاصل کیا ۔ علمِ نجوم ، علم حساب ، سلائ ، ناپ تول ، اسلحہ سازی ، اور فن تحریر و کتاب کے موجد اور بانی حضرت ادریس علیہ السلام ہیں ۔ ان کے زمانے میں متعدد زبانیں بولی جاتی تھیں ، اللہ تعالٰی نے ان کو ساری زبانیں سکھائیں ، چنانچہ وہ لوگوں سے انہیں کی زبان میں بات چیت کیا کرتے تھے ، قرآن پاک میں ان کا اس طرح ذکر کیا گیا ہے کہ وہ بڑے سچے اور صبر کرنے والے نبی تھے ۔ ان کو قرب خداوندی کا اونچا مرتبہ عطا کیا گیا تھا ۔ مؤرخین نے آپ کے اخلاق کا تذکرہ اس طرح کیا ہے کہ گفتگو میں سنجیدہ ، خاموش طبیعت تھے ، چلتے وقت زمین پر نگاہ رکھتے اور بات کرتے وقت شہادت کی انگلی سے بار بار اشارہ فرماتے ، پوری زندگی دعوت و تبلیغ میں گزار دی ۔