امام حاکم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد ابو الولید رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ حَسّان بن محمد» ”اللہ ہی حسان بن محمد کا آسرا ہے۔“ ابو الولید کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد عبدالملک بن محمد بن عدی رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ عبد الملك بن محمد» "اللہ ہی عبدالملک بن محمد کا آسرا ہے۔" عبدالملک کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ الرَّبيع بن سليمان» ”اللہ ہی ربیع بن سلیمان کا آسرا ہے۔“ ربیع کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد شافعی رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ محمد بن إدْريس» ”اللہ ہی محمد بن ادریس کا آسرا ہے۔“ (طبقات علماء الحديث لابن عبدالهادي : ٩٠/٣)
                                


