یہ ہرن جس کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ حقیقی تصویر ہے… اس کے سینگ بڑے ، خوبصورت اور مضبوط تھے — فخر کی علامت تھے! لیکن ایک دن انہی سینگوں نے اسے برباد کر دیا۔ سینگ لوہےکی تار وں میں پھنس گئے، ہرن چھٹپٹاتا رہا، مگر نکل نہ سکا… تڑپ تڑپ کر مر گیا! اور درندوں نے جہاں تک پہنچ سکے، اس کے گوشت کو نوچ ڈالا۔ جو چیز ہماری طاقت ہے ، اگر اس پر غرور آ جائے تو وہی چیز ہلاکت کا سبب بن جاتی ہے۔ سینگ بچاؤ کے لیے تھے ، مگر غرور نے انہیں موت کا ذریعہ بنا دیا۔ اس لیے دُنیا میں اپنی ظاہری طاقت جوکہ اللّٰه کی دی ہوئی نعمت ہے اس پرمغرور نہیں ہونا چاہیئے بلکہ شُکر ادا کرنا چاہیے ورنہ دُنیا میں بھی ذلت اور آخرت میں بھی ذلت اُٹھانی پڑے گی ۔ *حدیثِ نبوی ﷺ ہے:* *"جو شخص ذرہ برابر بھی تکبر کرے گا ، وہ جنت میں داخل نہ ہو گا۔"* *(صحیح مسلم)* عاجزی اختیار کرو ، فخر نہیں… کیونکہ جو جُھکتا ہے ، وہ بچ جاتا ہے… اور جو اکڑتا ہے ، وہ پھنس کر ختم ہو جاتا ہے! اللہ تعالی ہمیں مصیبتوں، تکلیفوں پریشانیوں ،پر صبر اور نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے،آمین

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

​​​​​​بہادر ماں، حضورﷺ کی عزت پہ دس بیٹے قربان

​​​​​​بہادر ماں، حضورﷺ کی عزت پہ دس بیٹے قربان

شاعرِ ختم نبوت سید امین گیلانیؒ اپنی جیل کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں : " ایک دن جیل کا سپاہی آیا اور مجھ سے کہا آپ کو دفتر میں سپرنٹنٹ صاحب بلا رہے ہیں میں دفتر پہنچا تو دیکھا کہ والدہ صاحبہ مع میری اہلیہ اور بیٹے سلمان گیلانی کے، جس کی عمر اس وقت سوا، ڈیڑھ سال تھی، بیٹھے ہوئے ہیں ۔ والدہ محترمہ مجھے دیکھتے ہی اُٹھیں اور سینے سے لگایا، ماتھا چومنے لگیں ـ حال احوال پوچھا، ان کی آواز گلوگیر تھی ـ سپرنٹنٹ نے محسوس کرلیا کہ وہ رو رہی ہیں ـ میرا بھی جی بھر آیا، آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے ـ یہ دیکھ کر سپرنٹنٹ نے کہا اماں جی! آپ رو رہی ہیں؟ بیٹے سے کہیں( ایک فارم بڑھاتے ہوئے) کہ اس پر دستخط کردے تو آپ اسے ساتھ لے جائیں ـ ابھی معافی ہوجائے گی! میں ابھی خود کو سنبھال رہا تھا کہ اسے کچھ جواب دے سکوں ـ اتنے میں والدہ صاحبہ تڑپ کر بولیں کیسے دستخط؟ کہاں کی معافی؟ میرا جی چاہتا ہے کہ میں ایسے دس بیٹے حضورﷺ کی عزت پر قربان کردوں ـ میرا رونا تو شفقت مادری ہے ـ یہ سن کر سپرنٹنٹ شرمندہ ہوگیا اور میرا سینہ ٹھنڈا ہوگیا ـ حوالہ : تحریک ختمِ نبوت کی یادیں، طاہر عبدالرزاق، دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان، ص ۱۹۱ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کتاب : ہر واقعہ بے مثال جلد دوم (صفحہ نمبر ۱۵۱ ) مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود ناشر : مکتبہ الحسن اشاعت: اپریل ۲۰۱۴ء انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو