👈 6 اشخاص __!! ایک دن ایک بزرگ کسی جگہ بیٹھے تھے۔ ان کے پاس 6 اشخاص آئے۔ تین ان کے دائیں جانب تین بائیں جانب بیٹھے۔ دائیں جانب والے گورے جبکہ بائیں جانب والے کالے تھے۔ آپ نے گوروں میں سے پہلے سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ پہلا بولا: عقل۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا :دماغ میں۔ دوسرے سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ بولا: پیار و محبت و شفقت۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا: دل میں۔ تیسرے سے پو چھا تم کون ہو؟ بولا: شرم وحیاء ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا: آنکھوں میں۔ اب کالوں سے پوچھا تم کون ہو؟ پہلا بولا: تکبر۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا: دماغ میں۔ لیکن وہاں تو عقل رہتی ہے؟ بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلے جاتی ہے۔ دوسرے سے پوچھا تم کون ہو؟ بولا: حسد ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا دل میں۔ لیکن وہاں تو شفقت ومحبت رہتی ہے؟ بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلی جاتی ہے۔ تیسرے سے پوچھا تم کون ہو؟ بولا: لالچ۔ پوچھا کہاں رہتے ہو؟ بولا: آنکھوں میں۔ لیکن وہاں تو شرم وحیاء رہتی ہے؟ بولا: جب میں آجاؤں تو وہ چلی جاتی ہے۔💯💜