جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں جو رب کا دین منوائے اسے فاروق کہتے ہیں نگاہ انتخاب ہے وہ نبوت کی نگاہوں کا اثر ہے جو محمد پاک کی پیاری دعاؤں کا فخر ہے جو محمد پاک کی شریعت کے گواہوں کا جو محسن ہے حکومت کے ایوانوں بادشاہوں کا جو عدوِ دین تڑپائے اسے فاروق کہتے ہیں جسے مانگا خدا سے اس کے آفاقی پیغمبرنے دعائے نبی کی لاج رکھی اس مرد قلندر نے عرب کے مرد حر نے اور حقیقت کے سکندر نے جس کے حکم کو مانا ہواؤں نے سمندر نے جو خشک دریا چلوائے اسے فاروق کہتے ہیں دمِ ہجرت وہ نکلا اور للکارا پجاری کو ابوجہل ،ابو لہب ، ہر بد بخت ناری کو حلالی ہو تو روکو آج عمر کی اس سواری کو میں موتیں بانٹنے نکلا ہوں بتادو ہر بھکاری کو جو کفر کے چھکے چھڑوائے اسے فاروق کہتے ہیں میرا ایمان ہے الطاف میرا یہ عقیدہ ہے پڑھا آپ کی مدحت میں، میں نے جب قصیدہ ہے جو سن کے جھوم اٹھتا ہے خوشا اس کا نصیبا ہے جو جل جائے تو سمجھ لینا شر اس نے خریدا ہے منافق جس سے جل جائے اسے فاروق کہتے ہیں جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔۔۔۔ ✍: حافظ محمد الطاف منہاس رح