گناہوں کی سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ بندہ اپنے نفس کو بھلا دے،اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا ہونے والے اپنے حصے کو ٹھکرادے اور اللہ کی عطا کو حقیر و کمتر قیمت کے عوض میں فروخت کردے،چنانچہ گناہ گار بندہ ایسی چیز ضائع کردیتا ہے جس کا کوئی بدل ہی نہیں ـ شاعر کہتا ہے : مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِذَا ضَيَّعْتَهُ عِوَضُ وَمَا مِنَ اللهِ إِنْ ضَيَّعْتَهُ عِوَضُ "ہر چیز کا،جسے آپ ضائع کردیں،کوئی نہ کوئی عوض ہوتا ہے،لیکن اگر آپ اللہ کو چھوڑ دیں تو اس کا کوئی عوض نہیں " چنانچہ اللہ اپنے سوا ہر چیز کا عوض عطا فرماتا ہے اور کوئی شے اللہ کا عوض عطا نہیں کرسکتی ـ ------------- ("ہر چیز جس سے تو جدا ہوا اس کا بدل ہےلیکن اگر اللہ سے جدا ہوا تو اس کا کوئی بدل نہیں" ـ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



