*امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا۔ تین دن تعزیت کے لیے آنیوالوں کےلیے گھر میں رہے ۔ تین دن کے بعد باہر نکل کر چوک میں آگئے ۔* *‏ایک بندہ آپ سے حاسد تھا، سخت مخالف تھا اور سارا علاقہ جانتا تھا کہ آپ کا مخالف ہے۔ ‏جب آپ باہر نکلے تو چوک میں بہت سارے لوگ تھے، وہ بھی سامنے سے آیا ۔* *"‏السلام علیکم" کہنے کے بعد بولا "ابو حنیفہ! سنا ہے آپ کے والد انتقال کر گئے ہیں؟"* *‏فرمایا " ہاں ۔۔!"* *‏کہنے لگا " اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کر دو۔"* *‏الله اکبر، ایسا سخت جملہ کہ وہ انسان کی نیند میں سوراخ کر دیے، انسان سو نہیں پاتا.‏* *آپؒ کھڑے رہے، جملہ سخت تھا مگر بات تو شرعی تھی، غیر شرعی تو نہیں تھی۔ امام صاحب کے ساتھ جو شاگرد تھے عقیدت مند تھے انہوں نے تلواریں نیام سے نکال لیں ۔* *‏آپؒ نے فرمایا " رک جاؤ، میرے ساتھ میرا اللہ ہے، میں کوئی لاوارث تو نہیں ہوں۔"* *‏حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ساری ہمت سمیٹی، آنکھ میں آنسو جو چمکے تو ان کو بھی دامن میں سمیٹ لیا، ہمت جمع کر کے کہنے لگے :* "*‏میاں تم نے کہا ہے "میں اپنی ماں کا نکاح تیرے ساتھ کر لوں ".* *‏تو عدت گزر لینے دے تیرا نام لے کے اماں سے بات کروں گا اگر وہ تیرے ساتھ نکاح کرنا چاہے تو مجھے اعتراض کوئی نہیں ۔* *‏یہ کہہ کے اپنے دوستوں کے بازو تھامے اگلے چوک میں چلے گئے۔* ‏ *‏وہ بندہ دھڑام سے زمین پہ گرا اور روح پرواز کر گئی ۔* *‏لوگ کہنے لگے "حضور! اسے کیا ہوا ؟"* *‏آپؒ فرمانے لگے "اس نے سمجھا تھا میں لاوارث ہوں، ‏اسے اور کچھ نہیں ہوا، ابو حنیفہ کے صبر نے اس کی جان لے لی ہے۔"* *‏کئی دفعہ لوگ بڑے سخت جملے کہہ دیتے ہے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔* *‏حسد بڑی بری چیز ہے، اس کے شر سے اللہ ہم سب کو محفوظ فرمائے، آمین.* بحوالہ، کتاب : "امام اعظم ابو حنیفہؒ کی سیرت و تاریخ"۔ صفحہ نمبر ۱۲۵۔۔۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

آئندہ لوگ تراویح میں کیا پڑھیں گے؟

معتصم باللہ کے بعد اس کا بیٹا واثق باللہ ۲۲۷ ھ میں تاج و تخت کا وارث بنا۔ یہ گمراہ کن نظریات و افکار کا مالک تھا اور معتزلی عقائد اور خصوصاً خلق قرآن کے عقیدہ کی اشاعت و پرچار میں اپنے باپ سے بھی بڑھ گیا۔ اس کے دور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، دربار کا خاص مسخرا ایک دن خلیفہ کے سامنے آیا اور کہنے لگا: اللہ تعالی امیر المؤمنین کو قرآن کے بارے میں صبر جمیل عطا فرمائیں! میں تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ واثق بولا : تیرا ناس ہو! نالائق کیا کہہ رہا ہے، کیا قرآن کی وفات ہو گئی ؟ مسخرے نے کہا: امیر المؤمنین! آخر اس کے سوا کیا چارہ ہے، ہر مخلوق پر موت آنے ہی والی ہے اور قرآن بھی تو آپ کے خیال میں مخلوق ہے۔ آج نہیں تو کل ( نعوذ باللہ ) یہ حادثہ ہو کر رہے گا۔ مسخرے کے اس جواب پر واثق سوچ میں پڑ گیا تو مسخرے نے دوسرا سوال کر دیا اور بڑی سنجیدگی سے کہنے لگا: امیر المؤمنین! آئندہ لوگ نماز تراویح میں کیا پڑھا کریں گے؟ اس طنزیہ سوال نے واثق باللہ کو مسئلہ خلق قرآن کے بارے میں گہری سوچ پر مجبور کر دیا۔ تب اس نے اس مسئلہ میں تشدد چھوڑ دیا۔ ____📝📝📝____ کتاب : ہر واقعہ بے مثال جلد ۱ ۔ صفحہ نمبر : ۲۰۳ ۔ مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔