محقق مسئلہ

یوم آزادی کے جلسہ میں مکالمہ اسلاف کی قربانیاں کی شکل میں پیش کرنا ؟ پروگرام میں اکابر و اسلاف کی دینی ، قومی وملی خدمات کو تقریر وتحریر، مکالموں اور ترانوں کے ذریعہ پیش کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ یہ خیال رہے کہ ڈراموں کی شکل نہ ہو اور بڑی بچیاں پروگرام میں شامل نہ ہوں ، اِسی طرح گانے بجانے کا کوئی پروگرام نہ رکھا جائے۔(کتاب النوازل/ج:۱۶/ص:۴۶۷)

پچاس روپیے والی فوٹو

پچاس روپیے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں- اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے ۵۰ روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔ بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے

Image 1

Naats

Recent Articles