*`🌹دعا کیجئے 🌹`* *اللہ جی* *اتنی مہلت دے* *دینااپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے پاؤں.* *اللہ جی* *▪️اتنی مہلت دے دینا..... کہ ایسا عمل کر سکوں کہ موت آسان ہو جائے.* *اللہ جی* *▪️اتنی مہلت دے دینا.... کہ تجھے راضی کر پاؤں.* *اللہ جی* *▪️ایسے عمل کی مہلت دے دینا... کہ میری قبر میں روشنی ہو جائے..* *اللہ جی* *▪️اتنی صحت دے دینا.... کہ آخرت کی بہترین تیاری کر سکوں..* *اللہ جی* *🔺اب جو زندگی رہ گئی ہے..... اسکو* سنجیدہ لینا ہے.... صرف دنیا کے لیے نہیں بلکہ آخرت کے لیے بھی جینا ہے.. الہی کمزور ہیں، خطاؤں سے بھری زندگی ہے...... معاف کر دینا مالک... بخش دینا..... اور ہمارا ساتھ کسی بھی لمحے نہ چھوڑنا... اور برائی سے بچا کر رکھنا

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

سازش ہو تو ایسی

سازش ہو تو ایسی

ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر عالم دین کے پاس آیا اور کہنے لگا: حضرت صاحب! یہ میری زوجہ ہیں، ان پر اچانک آسیب کا حملہ ہوا ہے،شاید جن چڑھا ہے. امام صاحب نے دم درود کیا تو جن باتیں کرنے لگ گیا. حضرت صاحب: ابھی کے ابھی باہر نکلو، ورنہ میں... ! جن :میں نکلنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے،میں اس عورت سے نکل کر شوہر سے چمٹ جاؤں گا. (شوہر ڈر کے مارے دو قدم پیچھے ہٹتے ہیں) مولانا صاحب: یہ نہیں ہوسکتا۔ لیکن آپ اس عورت کے شوہر سے کیوں چمٹ جانا چاہتے ہیں؟ جن: کیونکہ یہ نماز نہیں پڑھتا۔۔۔!!! امام صاحب :اچھا تم اس طرح کرو، ان کی بیوی سے نکل جاؤ اور ان کے گھر کے قریب رہو، اس عورت کا شوہر نماز نہ پڑھے تو پھر اس شخص سے چمٹ جانا. جن: ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن نکل جاتا ہے. چند دن بعد وہ عورت عالم صاحب کو فون کرکے شکریہ ادا کرتی ہے کہ اب نہ صرف ان کا شوہر صف اول میں نماز پڑھتا ہے، بلکہ اکثر مسجد کا دروازہ بھی وہی کھولتا اور اذان بھی دیتا ہے. یہ عقدہ بعد میں کھلا کہ اس خاتون کو جن ون کچھ نہیں چڑھا تھا، اس نے شوہر کو نماز کا پابند بنانے کے لیے یہ واردات کر ڈالی تھی.😎 إن كيدكن عظيم عربی سے ترجمہ منقول۔