امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ (١٥٠ھ) نے اپنے شاگرد ابو یوسف رحمہ اللہ (١٨٢ھ) کو وصیت کرتے ہوئے کہا : ”لوگوں سے بہت زیادہ میل جول مت رکھو الا یہ کہ وہ تمہارے ساتھ میل جول رکھنا چاہیں۔ اور جب بھی اُن سے ملو تو علم کی باتیں چھیڑ دو۔ تاکہ جو اُن میں قابل ہو وہ علم کے ساتھ مشغول ہو جائے۔ اور جو نکما ہو وہ آپ سے کترانا شروع کر دے، اور آپ سے لگاؤ ختم کر دے، بلکہ آپ کے قریب بھی نہ پھٹکے۔“ (مناقب أبي حنيفة للموفق المكي : ١١٤/٢)



