اردو رسائل

ماہنامہ نداۓ شاہی مرادآباد (مئی)
ماہنامہ نداۓ شاہی مرادآباد (مئی)
ماہنامہ مسلمان بچے (مئی)
ماہنامہ مسلمان بچے (مئی)
سہ ماہی البیان پشاور (شوال ، ذو القعدہ ، ذو الحجہ)
سہ ماہی البیان پشاور (شوال ، ذو القعدہ ، ذو الحجہ)
ماہنامہ القاسم (مئی)
ماہنامہ القاسم (مئی)
ماہنامہ دعوت دین کراچی (مئی)
ماہنامہ دعوت دین کراچی (مئی)
ماہنامہ الاصلاح کریم نگر (مئی)
ماہنامہ الاصلاح کریم نگر (مئی)
ماہنامہ معارف (مئی)
ماہنامہ معارف (مئی)
ماہنامہ المعارف (مئی)
ماہنامہ المعارف (مئی)
ماہنامہ صداۓ فاروقیہ شجاع آباد (مئی)
ماہنامہ صداۓ فاروقیہ شجاع آباد (مئی)
Image 1

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت ابن عمر رضي اللہ عنہ کا ایک واقعہ

حضرت عبداللہ ابن عمر یا ایک دفعہ سفر پر جا رہے تھے، غالبا حج یا عمرے کا سفر تھا، صاحب حیثیت عربوں کی عادت کے مطابق آپ سفر پر جاتے ہوئے سواری کے اونٹ کے ساتھ ایک خچر نما گدھا بھی لے گئے (عربوں کے گدھے ہمارے ہاں کے گدھوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ ہمارے ہاں کے خچروں کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ) ۔ ہوتا یہ تھا کہ دوران سفر جب اونٹ کی سواری سے اکتا جاتے تو کچھ دیر کے لئے گدھے پر سوار ہو جاتے۔ اس پر پالان بھی تھا راستہ میں ایک غیر معروف مقام پر ایک دیہاتی بدو سامنے آیا ، آپ فوراً اترے اور بڑی عزت سے پیش آئے پھر اپنی پگڑی اٹھائی اور دیہاتی کے سر پر رکھی اور وہ گدھا اس کے سپرد کر دیا، حضرت ابن عمرؓ کے رفقاء اور شاگردوں نے کہا کہ آپ نے ایک دیہاتی کو پوری سواری دے دی ، عمامہ دے دیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ صاحب میرے والد کے دوست ہیں اور پھر وہ حدیث پڑھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ والد کے ساتھ ایک نیکی یہ بھی ہے کہ ان کے دوستوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔ اور اچھے برتاؤ کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ اس کے لئے دعا کرے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب انسان دوسرے کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ کی طرف سے فرشتہ وہاں کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے : ” ولک مثل ذالک“۔ ہاں تیرے لئے بھی ایسا ہی ہو۔ معصوم فرشتہ جب دعا کرے تو اس کی قبولیت یقینی ہے۔ (کتاب: ماہنامہ فلاح دارین کراچی(نومبر) صفحہ نمبر: ۲۱ انتخاب: اسلامک ٹیوب پرو ایپ)

Whats New

Naats