متفرقات

سید احمد شہیدؒ سے حاجی امداد اللہ مکیؒ کے روحانی رشتے
سید احمد شہیدؒ سے حاجی امداد اللہ مکیؒ کے روحانی رشتے
1Kag--2uLD8WuW8p2YhgKEmUneOB2tCFq
1Kag--2uLD8WuW8p2YhgKEmUneOB2tCFq
مبشرات دارالعلوم دیوبند
مبشرات دارالعلوم دیوبند
آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قران و حدیث کی روشنی میں
آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قران و حدیث کی روشنی میں
چھ نمبر کی محنت
چھ نمبر کی محنت
چھ صفات
چھ صفات
چھ نمبر مع آداب گشت
چھ نمبر مع آداب گشت
روضة الصالحین اردو
روضة الصالحین اردو
ناشکری کا وبال
ناشکری کا وبال
Image 1

علم کا بدصورت عاشق :

علم کا بدصورت عاشق :

اصل نام عمرو بن محبوب تھا ، ۱۶۰ ہجری میں پیدا ہوئے اور جاحظ کے لقب سے معروف ہوئے ، عربی میں جاحظ اُسے کہتے ہیں جس کی آنکھوں کے ڈھیلے اُبھرے ہوں ۔ اوائل میں اس لقب کو ناپسند کرتے تھے ، رفتہ رفتہ خاموش ہو گئے ۔ شاید ہی کسی کی شکل کا یوں مذاق اڑایا گیا ہو ، کسی نے انہیں شیطان سے تشبیہ دی ہے اور کسی شاعر نے تو یونہی بھی کہا ہے : اگر خنزیر دوبارہ مسخ کر دیا جائے پھر بھی جاحظ سے کم ہی بدصورت ہوگا ۔ بادشاہ متوکل نے انہیں اپنے بچوں کا استاد مقرر کرنا چاہا ، شکل دیکھی تو انکار کر دیا ۔ حالانکہ معتزلی فکر سے وابستہ تھے ، اس کے باوجود عربی ادب کے امام گردانے جاتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے : جاحظ نے جس کتاب کو پکڑ لیا اسے مکمل پڑھنے تک نیچے نہیں رکھا ۔ اکثر کتابوں کی دکانیں کرائے پر لے کر رات رات بھر پڑھتے رہتے تھے ۔ آخری عمر میں کافی بیماریوں کا شکار ہوئے ، آدھا جسم مفلوج ہو گیا ، یونہی پڑھنے میں مصروف تھے کہ ارد گرد پڑی کتابیں ان پر آگریں اور یوں علم کا بدصورت عاشق کتابوں کے قبرستان میں دفن ہو گیا ۔ (علی سنان)

Whats New

Naats