متفرقات

الشوک و القرنفل اردو (کانٹے اور پھول)
الشوک و القرنفل اردو (کانٹے اور پھول)
شذرات رشادی
شذرات رشادی
گناہ گار سے نفرت میں کیجئے
گناہ گار سے نفرت میں کیجئے
نیک اعمال کو ضائع کرنے والے گناہ
نیک اعمال کو ضائع کرنے والے گناہ
آداب المساجد
آداب المساجد
عظمت صحابہ کرام کا انسائیکلوپیڈیا
عظمت صحابہ کرام کا انسائیکلوپیڈیا
نقطے سے کالم تک لکھنا سیکھیے
نقطے سے کالم تک لکھنا سیکھیے
ووٹر کارڈ-ووٹنگ-الیکشن اور مُسلمانوں کی سیاسی ذمہ داریاں
ووٹر کارڈ-ووٹنگ-الیکشن اور مُسلمانوں کی سیاسی ذمہ داریاں
حضرت حبیب الامت کی خدمات جلیلہ
حضرت حبیب الامت کی خدمات جلیلہ
Image 1

بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں

بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں

بچہ یہ گالیاں کہاں سے سیکھتا ہے؟ سب سے . پہلے گھر سے سیکھتا ہے، جو باپ بات بات پر اپنی بیوی کو گالی دے رہا ہو، اپنے بچوں کو گالیاں دے رہا ہے، دوستوں کے ساتھ نجی مجلس اور موبائل پر ایسی زبان استعمال کر رہا ہو تو پھر یہ بچہ والد سے سیکھ رہے ہوتا ہے، یہ سمجھتا ہے گالی کوئی بری بات نہیں جو باپ بات بات میں ماں کو گالی دے رہا ہے، یہ دیکھ رہا ہے ، بچہ سب سے زیادہ دیکھ کر سن کر سیکھ رہا ہوتا ہے، بچہ یہی سب کچھ مستقبل میں کرے گا جو وہ دیکھ رہا ہے، خواہ آپ اس کو کتنا ہی کسی بات سے نہ روک لیں، جو اس نے دیکھا ہے، وہ کرنا ناگزیر فطرت ہے۔ پھر وہی چیز بچے کی زبان پر آتی ہیں، اگر یہ دیکھنا ہو کہ اس بچے کے گھر کا ماحول کیسا ہے، بچے کی زبان سن لیں ، گھر کے ماحول کا بچے کی زبان سے پتہ چل جائے گا، گھر کے اندر تربیت کا اندازہ بچے کی شخصیت سے ہو جائے گا کہ گھر میں کیسی تربیت ہو رہی ہے، بچے کا اٹھنا بیٹھنا، بچے کا بولنا، گفتگو کرنا ، وضع قطع سے پتہ چل جائے گا ۔ ہمارے گھروں میں تربیت نہیں ہے، اس وجہ سے ہمارے بچوں میں بگاڑ ہے ، ہم نے یہ سمجھا اسکول گیا ، ٹیوشن گیا، مدرسہ گیا میری ذمہ داری پوری ہوگئی، یہ ذمہ داری پوری نہیں ہوئی ، الگ سے انہیں وقت دیں ، اپنی گفتگو میں مہذب الفاظ استعمال کریں تا کہ بچہ آپ سے زبان وادب اور لہجہ سیکھے۔ ____________📝📝____________ کتاب : بچوں کی تربیت کے ۳۳۰ رہنما اصول، صفحہ نمبر: ۱۷۵، مصنف : مولانا محمد نعمان صاحب، انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ

Whats New

Naats