اردو رسائل

ماہنامہ فہم دین کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ فہم دین کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ البلاغ کراچی (نومبر)
ماہنامہ البلاغ کراچی (نومبر)
ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (نومبر)
ماہنامہ ارمغان ولی اللہ (نومبر)
سہ ماہی البیان پشاور(ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی)
سہ ماہی البیان پشاور(ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی)
ماہنامہ الرشید لکھنؤ (اکتوبر)
ماہنامہ الرشید لکھنؤ (اکتوبر)
دو ماہی افکار (نومبر۔دسمبر)
دو ماہی افکار (نومبر۔دسمبر)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (نومبر)
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ (نومبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ سلوک و احسان کراچی (اکتوبر)
ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک (ستمبر)
ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک (ستمبر)
Image 1

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

پیدل چلتے ہوئے مطالعہ

اسلاف کے ہاں شوقِ مطالعہ اور اہمیتِ وقت کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلتے ہوئے بھی کتاب کا مطالعہ جاری رہتا۔ ابن الآبنوسی کہتے ہیں کہ علامہ خطیب بغدادیؒ پیدل چل رہے ہوتے تو ہاتھ میں کتاب لیے اس کا مطالعہ کر رہے ہوتے۔ (سیر اعلام النبلاء، ١٨: ٢٨١) نحو کے ایک بے بدل عالم علامہ احمد بن یحیٰ جو ثعلب کے نام سے مشہور ہیں، ان کو تو یہ شوق بہت ہی مہنگا پڑا۔ یہ مطالعے کے رسیا تھے اور ثقلِ سماعت کا شکار تھے، اس لیے اونچا سنائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ جمعے کے دن عصر پڑھ کر جامع مسجد سے نکلے تو حسبِ معمول کتاب کھولی اور پیدل چلتے ہوئے پڑھنے میں مگن ہو گئے۔ راستے میں گھوڑے نے دولتی جھاڑ دی؛ پاس ہی ایک گہرا کھڈا تھا، یہ اس میں جا گرے۔ ان کو دماغ پہ چوٹ آئی؛ اسی حال میں گھر لے جایا گیا مگر اگلے روز یہ عاشق کتب انتقال کر گئے! (ابن خلکان، وفیات الاعیان، ١: ١٠٤) [انتخاب و ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Whats New

Naats